میرے سٹاف کو کویتی ایئرپورٹ پر ’بھارتی کتے‘ کہا گیا:عدنان سمیع کا دعویٰ

11:48 AM, 7 May, 2018

ممبئی:سابق پاکستانی اور موجودہ بھارتی شہری و گلوکار عدنان سمیع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سٹا ف کو کویتی ایئرپورٹ کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ’بھارتی کتے‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج ،دہشتگردی کی دفعات شامل

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدنان سمیع نے اس واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔عدنان سمیع جو کہ کویت میں ایک شو کیلئے گئے ہوئے تھے نے اس واقعہ کا ذکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا کہ ”ہم تمہارے شہر میں محبت سے آتے ہیں اور ہمارے بھارتی بھائیوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے،تم نے ہمیں کوئی سپورٹ نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں:سروسز ہسپتال میں احسن اقبال کا آپریشن مکمل ، طبیعت تسلی بخش قرار

کویتی ایئرپورٹ کے امیگریشن والوں نے میرے سٹاف کو بغیر کسی وجہ کے ’بھارتی کتے‘ کہا!جب آپ سے رابطہ کیا گیا تو آپ لوگوں نے کچھ نہیں کیا!!کویت والوں کی ایسا مغرور سلوک کرنے کی ہمت کیسی ہوئی؟!“

یہ بھی پڑھیں:اداکار عمران اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

عدنا ن سمیع نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج،وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزارت ثقافت کو بھی ٹیگ کیا۔گلوکار کے ٹوئٹ کا فوری ایکشن لیتے ہوئے سشما سوراج نے عدنان سمیع کو کہا کہ ”برائے مہربانی مجھ سے فون پر رابطہ کریں“۔جس کے بعد عدنان سمیع نے بھارتی وزیرخارجہ کا شکریہ اداکیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں