مسلم لیگ (ن) کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی کے گھر سے ملازمہ کی لاش برآمد

09:53 AM, 7 May, 2018

گجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی اسماعیل گجر کے گھر سے 16 سالہ ملازمہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واپڈا ٹاؤن میں واقع لیگی رکن آزاد کشمیر اسمبلی اسماعیل گجر کے گھر کے سرونٹ کوارٹرز میں ملازمہ کائنات کی لاش موجود تھی جس کی گردن پر رسی کے نشانات پائے گئے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں: احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج ،دہشتگردی کی دفعات شامل

دوسری جانب واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد سلامت مسیح کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں اسماعیل گجر کی بہو اور 3 بیٹوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں