احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج ،دہشتگردی کی دفعات شامل

09:26 AM, 7 May, 2018

نارووال:وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر گزشتہ روز ہونیوالے قاتلانہ حملے کا مقدم تھانہ شاہ غریب میں درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سروسز ہسپتال میں احسن اقبال کا آپریشن مکمل ، طبیعت تسلی بخش قرار

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نارووال کے علاقہ کنجرور میں ایک کارنر میٹنگ میں ملزم عابد کی فائرنگ سے وفاقی وزیرداخلہ ڈاکٹر احسن اقبال زخمی ہوگئے تھے جن کو بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا تھا جبکہ سروسز ہسپتال میں ان کا آپریشن کیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق احسن اقبال پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم عابد کو اس مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حملہ آورصرف ایک ٹول،اصل مجرم اکسانے وا لے ہیں،مریم نواز

مقدمہ اے ایس آئی محمد اسحاق کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں قاتلانہ حملے اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمے کا نمبر 73/18 رکھا گیا ہے۔ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ احسن اقبال پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب جلسہ ختم ہوگیا تھا جبکہ ملزم نے وفاقی وزیرداخلہ پر قتل کی نیت سے سیدھی فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:نا معلوم شخص نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کر دی

مقدمے میں گرفتار ملزم عابد کو نامزد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ڈاکٹر احسن اقبال کا سروسز ہسپتال میں آپریشن کردیا گیا ہے اور ان کے پیٹ سے گولی نکال لی گئی ہے جبکہ اس افسوسناک واقعے پر تمام سیاسی جماعتوں اور آرمی چیف کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں