لاہور: پاکستانی اداکار عمران اشرف ملائشیا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ اداکار عمران اشرف کے نکاح کی تقریب ملائشیا میں ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت دیگر قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق شادی کی باقی تقریبات پاکستان (پشاور) میں ہوں گی۔ واضح رہے کہ عمران اشرف نے مختلف چینلز کے بے شمار ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
آج کل ان کا ڈارمہ لشکارا بہت ہی تیزی مقبول ہو رہا ہے اور ان کی جاندار اداکاری کی وجہ سے ان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔
انہوں نے شہر اجنبی، کالا جادو، فالتو لڑکی، بدگمان، جھوٹ،آبرو،چھوٹی سی غلط فہمی اور گل رعنا سمیت متعدد ڈراموں میں حقیقت سے قریب اداکاری کر کے مختصر عرصے میں خود کو منوایا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں