لاہور : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا سروسز ہسپتال میں آپریشن مکمل کرلیا ہے، ڈاکٹرز نے احسن اقبال کے پیٹ سے گولی نکال لی ہے اور ان کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی داخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کے بعد انہیں ناروال کے ڈی ایچ کیوہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ جس کے بعد انہیں مزید میڈیکل ٹیسٹ اور آپریشن کیلئے لاہور منتقل کیا گیا۔ڈاکٹرز نے احسن اقبال کے آپریشن کے بعد ان کے پیٹ سے گولی نکال لی ہے۔جبکہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے اب ان کی طبیعت کو مکمل طور پرتسلی بخش قرار دے دیا ہے۔
آپریشن تھیٹر میں جانے سے پہلے احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں بتایا کہ اللہ بزرگ وبرتر بہت مہربان ہے۔کہ وہ خیریت سے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام دوستوں اور خیرخواہوں سے گزارش ہے کہ وہ خصوصی دعاو¿ں میں یاد رکھیں۔
Allah Almighty hs been very kind. We request all friends and wellwishers to remember him their special prayers. — at Services Institute Of Medical Sciences https://t.co/2oEcY6uATa
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) May 6, 2018
واضح رہے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال شکرگڑھ کی تحصیل کنجرورمیں عوامی جلسے سے خطاب کے بعدواپس جارہے تھے کہ ان پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔گولی ان کے بازو پرگولی لگی ۔جس سے احسن اقبال شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم احسن اقبال کوہسپتال منتقل کیا گیااور احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے۔