جلال پور بھٹیاں کے نواحی گاؤں گنجیانوالہ میں نوجوان نے پندرہ ہزار روپے نہ ملنے پر محنت کش کے پانچ بچوں کو زبر دستی اغوا کر کے اپنے ذاتی مکان میں بند کر دیا اور کہا کہ میری رقم کی ادائیگی کرو گے تو تمہارے بچے واپس کر دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق گنجیانوالہ کا نذر محمد کو پندرہ ہزار روپے ادھار دیے وعدہ آنے پر رقم واپس مانگی تو بشیر نے کہا دو دن بعد پیسے مل جائے گے لیکن منیر نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے بشیر احمد کے پانچ بچے اٹھا لیے اور اپنے,ذاتی مکان میں بند کردیا بشیر نے کافی منت سماجت کے بعد جب کوئی چارہ نہ چلا تو حافظ آباد جج کو درخواست دی جس پر فاضل عدالت نے بیلف بھیج کر بچوں کو بازیاب کرایا اور نذر کے خلاف تھانہ ونیکی تارڑ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.