لاہور:ماضی کی ٹاپ ماڈل واداکارہ آمنہ حق کی امریکا میں خود کشی کی خبرجھوٹی نکلی۔اداکارہ آمنہ حق کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ پانچ برس سے امریکا میں مقیم ہیں اوراپنی فیملی کے ساتھ گھریلوزندگی بسرکررہی ہیں۔
وہ امریکا میں خیریت سے ہیں اورانھوں نے نہ تو خودکشی کی ہے اورنہ ہی ان کی نجی زندگی میں ایسے کوئی حالات ہیں۔ البتہ وہ ایسی جھوٹی اورمنگھڑت خبرچلانے والے ادارے کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔
اس خبرسے ان کے چاہنے والے اور قریبی عزیزواقارب انتہائی تکلیف سے گزرے ہیں۔واضح رہے کہ آمنہ حق نے اپنے فنی سفرکے دوران فیشن ڈیزائنراور بزنس مین عماربلال سے شادی کرکے کے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا.