میزائلوں پر اسرائیل مخالف نعروں پر ایرانی صدر کو تنقید بھاری پڑگئی

12:33 PM, 7 May, 2017

تہران:ایران کے صدر حسن روحانی کو ایرانی میزائلوں پر اسرائیل مخالف نعرے لکھنے پر تنقید بھاری پڑ گئی، ایرانی فوج کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق صدر روحانی نے انتخابی مباحثے کے دوران انقلابی گارڈز کی جانب سے ایرانی بیلسٹک میزائلوں پر اسرائیل مخالف نعرے تحریر کرنے اور جوہری معاہدے کے باوجود زیر زمین میزائلوں کے ذخائر کی نمائش کرنے پر شدید تنقید کی۔ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل مسعود جزائری نے اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ۔

میزائل پروگرام کا جوہری معاہدے کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔جزائری نے صدارتی امیدوار پر زور دیا کہ ملک کے حساس عسکری اور دفاعی معاملات کے بارے میں متنازع بیانات دینے اور لوگوں کو غلط معلومات فراہم کرنے سے باز رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زیر زمین میزائل تنصیبات کی موجودگی ایران اور اس قوم کے دشمنوں کے خلاف ایک اہم دفاعی عنصر ہے۔

مزیدخبریں