خاتون نے خوبصورت اور کم عمر دکھائی دینے کے لیے ”میڈیکل ٹیپ“ کا استعمال شروع کر دیا

10:51 AM, 7 May, 2017

نیویارک: نیکسی ٹیپ کو خاص طور پر میڈیکل ٹیپ بھی کہا جاتاہے تاہم اس کا استعمال اب خوبصورتی میں اضافے کے لیے کیا جا رہاہے ۔
امریکی خاتون نے اپنے گلے کی جلد ڈھلک جانے کو روکنے کے لیے اس ٹیپ کا استعمال شروع کیا ہے ۔جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں مشہور ہو گیا ہے ۔
امریکی خاتون لینڈ گومز کے مطابق وہ باہر نکلنے سے پہلے اس ٹیپ کا استعمال کر رہی ہے ۔ اس ٹیپ کا استعمال بھی انتہائی آسان ہے ۔
اس کے استعمال کے بعد آسان سے اتارنا بھی اتنا ہی آسان ہے ۔ استعمال کا طریقہ کچھ اس طرح کے اس کو گردن کے پیچھے جلد کو کھینچ کر چپکا دیں اس کے بعد اس ٹیپ پر چونکہ بال آجاتے ہیں ۔
بالوں کے آجانے کے بعد آپ کے گلے کی ڈھلکی جلد کچھی دکھائی دے گی جس سے عمر میں کمی کااحساس ہو گا ۔

مزیدخبریں