کراچی : کراچی کے علاقے حسن سکوائر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کوسٹر ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق حسن سکوائر میں 2موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کوسٹر کو روکا اور ڈرائیور سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول ڈرائیور کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی ، واقعے کے وقت کوسٹر میں مسافر بھی سوار تھے تاہم کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزما ن کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں اور جلدانہیں گرفتار کر لیا جائے گا ´جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔