خواتین نے نازیبا حرکت پر جعلی پیر کی چپلوں سے دھلائی کر دی

08:51 AM, 7 May, 2017

شیخو پورہ میں خواتین نے جعلی پیر کی ایک خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت پر منہ کالا کرکے گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر خوب چھترول کی اور اس کے بعد اس مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  شیخوپورہ میں یہ واقعہ  پیش آیا جہاں خواتین نے چپلوں سے جعلی پیر کی زبردست طریقے سے دھنائی کردی۔خواتین نے جعلی پیر بابا سرور کو مرغا بنایا اور پے درپے اس کے منہ، سر اور جسم کے دیگر حصوں پر زور دار جوتے برسائے۔ 

 جوتے برسانے کے بعد بھی خواتین کا غصہ کم نہ ہوا اور انہوں نے جعلی بابا سرور کا منہ کالا کیا اور اس کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈالا۔جعلی پیر نے خواتین کے پیر پکڑ کا ان سے معافی مانگی لیکن خواتین نے اسے نہ بخشا اور بعدازاں اسے پولیس کے حوالے کردیا.

مزیدخبریں