شیخو پورہ میں خواتین نے جعلی پیر کی ایک خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت پر منہ کالا کرکے گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر خوب چھترول کی اور اس کے بعد اس مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں خواتین نے چپلوں سے جعلی پیر کی زبردست طریقے سے دھنائی کردی۔خواتین نے جعلی پیر بابا سرور کو مرغا بنایا اور پے درپے اس کے منہ، سر اور جسم کے دیگر حصوں پر زور دار جوتے برسائے۔
جوتے برسانے کے بعد بھی خواتین کا غصہ کم نہ ہوا اور انہوں نے جعلی بابا سرور کا منہ کالا کیا اور اس کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈالا۔جعلی پیر نے خواتین کے پیر پکڑ کا ان سے معافی مانگی لیکن خواتین نے اسے نہ بخشا اور بعدازاں اسے پولیس کے حوالے کردیا.