ماسکو : روس میں سوشل میڈیا کی معروف ایپلیکیشن ”وی چیٹ “ پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ روسی حکومت کی جانب سے چینی سوشل میڈیا ایپ پر عائد یہ پابندی صارفین کی معلومات فراہم نہ کرنے کے باعث کی گئی
ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی ادارے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ چینی سوشل میڈیا ایپ پر 4 مئی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس ایپ پر صارفین کے ڈیٹا تک رسائی فراہم نہ کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔دوسری جانب وی چیٹ ایپ کی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ روسی حکام سے اس پابندی کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 2011 میں بنائی جانے والی ایپ وی چیٹ روس میں اتنی زیادہ مقبول نہیں ہے بلکہ وہ شہری جو کاروبار کے سلسلے میں یا سیاحت کیلئے روس سے چین یا چین سے روس کا سفر کرتے ہیں وہی اس ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہیں۔
صارفین کا ڈیٹا نہ دینے پر ”وی چیٹ “ پر پابندی عائد
ماسکو : روس میں سوشل میڈیا کی معروف ایپلیکیشن ”وی چیٹ “ پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ روسی حکومت کی جانب سے چینی سوشل میڈیا ایپ پر عائد یہ پابندی صارفین کی معلومات فراہم نہ کرنے کے باعث کی گئی
12:27 AM, 7 May, 2017