لاہور: شہر میں خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے نوسرباز کا انکشاف ہوا ہے، جو کبھی ریونیو بورڈ اور کبھی ڈی سی آفس کا افسر بن کر لاکھوں روپے بٹورتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق غیوب رضا نامی شخص مختلف محکموں کا اہلکار بن کر شہریوں کو دھوکہ دیتا رہا۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ملزم بااثر ہے اور پولیس سے بھی سازباز کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے اس کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔
ذرائع کے مطابق ملزم غیوب رضا کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے اور وہ مصری شاہ کا رہائشی ہے۔ اس کے خلاف تھانہ گڑھی شاہو میں دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے کی درخواست بھی دائر کی جا چکی ہے۔
شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نوسرباز کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مزید لوگ اس کے فراڈ کا شکار نہ ہوں۔