راولپنڈی میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، اہلکار زخمی

05:47 PM, 7 Mar, 2025

راولپنڈی: پولیس کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل ارتفاء علی شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت دلبر کے نام سے ہوئی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق، ہلاک ملزم ڈکیتی اور اقدامِ قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔


واقعے کی اطلاع پر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ہلاک ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے اور شہر میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
 

مزیدخبریں