جان سینا نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، 2025 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان

05:43 PM, 7 Mar, 2025

نیویارک: عالمی شہرت یافتہ ریسلر اور ہالی وڈ اداکار جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں ایک منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ 20 سال سے زائد عرصے تک مثبت کردار (فیس) میں رہنے والے سب سے طویل المدتی ریسلر بن گئے ہیں، اس کے بعد انہوں نے اچانک ولن (ہیل) کا کردار اختیار کر لیا۔

جان سینا نے یہ سنگ میل ایلیمینیشن چیمبر 2024 کے دوران عبور کیا، جب وہ میچ جیتنے کے بعد اچانک کوڈی روڈز پر حملہ آور ہو گئے اور دی راک کے ساتھی بن کر ایک نیا موڑ لے لیا۔ اس سے قبل وہ 6 نومبر 2003 کو فیس ریسلر بنے تھے اور 7786 دنوں تک ہیرو کے طور پر ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ رہے، جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ہلک ہوگن کے پاس تھا، جو 5420 دنوں تک فیس ریسلر رہے اور پھر جولائی 1996 میں ہیل میں تبدیل ہو گئے تھے۔ ماہرین کے مطابق، جان سینا کا یہ ریکارڈ طویل عرصے تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔


اس کے ساتھ ساتھ جان سینا نے 2025 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ وہ اس وقت بھی ریسلنگ میں کافی متحرک ہیں اور ریسل مینیا 41 میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کوڈی روڈز کا سامنا کریں گے۔


یہ جان سینا کا پہلا گنیز ورلڈ ریکارڈ نہیں ہے۔ اس سے قبل وہ 650 سے زائد بیمار بچوں کی خواہشات پوری کر کے بھی عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ ان کی یہ نیک دلی اور فلاحی کاموں میں دلچسپی انہیں دنیا بھر میں مزید مقبول بناتی ہے۔
 

مزیدخبریں