پنجاب کے سرکاری سکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی چھٹی، رمضان میں خصوصی رعایت

 پنجاب کے سرکاری سکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی چھٹی، رمضان میں خصوصی رعایت

لاہور: پنجاب کے سرکاری سکولز میں ساتذہ کے لیے رمضان المبارک کے دوران ہفتہ کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے نئی ہدایات جاری کی ہیں، جن میں اساتذہ کو رمضان کے مہینے میں ہفتے کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت اساتذہ کو اس خصوصی رعایت کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ رمضان میں طلبا کو پہلے ہی ہفتہ کی چھٹی دی جا چکی تھی، اور اب اساتذہ کو بھی ہفتے کے دن چھٹی ملے گی۔

تمام سرکاری سکولوں کو اس فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاکہ رمضان کے دوران اساتذہ کو بھی راحت مل سکے۔