پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم میں دوگنا اضافہ کردیا

پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم میں دوگنا اضافہ کردیا

لاہور: پنجاب حکومت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم میں دوگنا اضافہ کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم پانچ کروڑ سے بڑھا کر دس کروڑ روپے کر دی جائے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے اس فیصلے کو صحافیوں کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صحافیوں کے لیے ہمت کارڈ اور ہیلتھ کارڈ کا پراسیس بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔

اجلاس میں پنجاب کے 85 صحافیوں کے لیے سپورٹ فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی، جن میں 23 صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی اور 63 صحافیوں کے علاج معالجے کے لیے فنڈز شامل ہیں۔ تاہم، فنڈز کی کمی کی وجہ سے بعض درخواستوں کو آئندہ سہ ماہی میں منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں