پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 14 ہزار 684 پوائنٹس کی حد کو چھو لیا۔ کاروبار کے آغاز میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 713 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی، جس کے بعد ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 279.75 روپے پر آگیا۔ اس وقت انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 279.82 روپے تھی۔

مصنف کے بارے میں