دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آج سے آغاز

10:15 AM, 7 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان مینز ٹی 20 کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق یہ کیمپ 10 مارچ تک جاری رہے گا، جس میں قومی کرکٹ ٹیم رات 9 بجے سے ٹریننگ کرے گی۔

ٹریننگ سیشن سے قبل ٹیم کا ایک رکن میڈیا سے گفتگو کرے گا، اور 8 اور 9 مارچ کو بھی ٹیم ایل سی سی اے گراؤنڈ میں رات 9 بجے سے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ روانہ ہو گی، جہاں 16 مارچ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز شروع ہو گی۔ اس کے بعد، 29 مارچ سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

مزیدخبریں