دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

09:20 AM, 7 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کے تعلقات بہت اہم ہیں اور پاکستان نے اس کارروائی میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ شریف اللہ، جو 13 امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے، کو انصاف کے لیے امریکا منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ امریکا کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔

امریکی ترجمان نے اس موقع پر افغانستان سے امریکی انخلا کے حوالے سے بھی تنقید کی اور کہا کہ صدر جو بائیڈن نے اس کے انتظامات میں کمی کی۔ بروس نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ امریکا اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزیدخبریں