اسلام آباد :صدر کے امیدوار آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئن سٹائن چیلنجوں سے نہیں ڈرا، شہباز شریف بھی مشکل چیلنجوں سے نہیں ڈریں گے۔ صدر کے امیدوار آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئن سٹائن چیلنجوں سے نہیں ڈرا، شہباز شریف بھی مشکل چیلنجوں سے نہیں ڈریں گے۔
اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن کچھ بھی نہیں،ہم پاکستان کو بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار کا ریفرنس دائر کیا تب کوئی نہیں سمجھ رہا تھا، میں سمجھتا تھا اور آپ نے دیکھا تاریخ مانی وہ جوڈیشل مرڈر تھا۔
سابق صدر نے کہا کہ ہم شہباز شریف کے پیچھے کھڑے ہوں گے، جہاں ضرورت پڑی اپنا زور بازو بھی دیں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ ہم چین کےلیے فورس ملٹی پلائر بن جائیں، پورا بلوچستان خالی پڑا ہے صرف پانی لانا ہے، مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں، محنت کریں گے کام کریں گے آپ دوستوں کی مدد سے پاکستان کو بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایگلریکلچر بنیادی مسئلہ ہے اسے ٹھیک کریں اور ڈیمز بنائیں۔