وزیراعلیٰ بلوچستان کا سرکاری گاڑیاں دیگر صوبوں میں استعمال نہ کرنےکا حکم

05:59 PM, 7 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سرکاری گاڑیاں دیگر صوبوں میں استعمال نہ کرنےکا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے حکم جاری کیا ہےکہ سرکاری امور کے لیے دیگر صوبوں میں  جانے والی گاڑیوں کو چیف سیکرٹری  سے این اوسی لینا ہوگا۔


وزیراعلیٰ نے دیگر صوبوں میں  استعمال ہونے والی تمام سرکاری گاڑیاں  واپس بلانے کا حکم بھی دیا ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ کوئی بھی افسر جائے تعیناتی سے باہرگاڑیوں کا ذاتی استعمال نہیں کرےگا۔ سرکاری وسائل عوام کی ملکیت ہیں، غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے جانے والی گاڑیوں کو چیف سیکریٹری سے این او سی لازمی لینا ہو گا۔

مزیدخبریں