راولپنڈی:پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کاکہنا ہےکہ ہم پوری تحریک چلائیں گے، یہ کہتے ہیں مفاہمت کی بات، کس قسم کی مفاہمت؟ ہم گرینڈ الائنس بنانے جا رہے ہیں۔
اسد قیصر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم پوری تحریک چلائیں گے، یہ کہتے ہیں مفاہمت کی بات، کس قسم کی مفاہمت؟ ہم گرینڈ الائنس بنانے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم پورے ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کریں گے، اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ہمیں مایوس کریں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے تحت جو لوگ جیتے ہیں ان کی حکومت ہونی چاہیے، آپ کے پاس اختیار نہیں کہ حکومت بنائیں اور کابینہ بنائیں، ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ رات کو دہشت گردی کا ڈرامہ بنایا گیا، ہمیں پتہ ہے آپ لوگ کیسے ڈرامے بناتے ہیں۔