خیبرپختونخوا میں رمضان پیکج سے متعلق پلان تیار، مجموعی طور پر ساڑھے 8 ارب روپے مختص

04:02 PM, 7 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور:خیبرپختونخوا میں رمضان پیکج سے متعلق پلان تیارکرلیاگیاہے۔  مجموعی طور پر ساڑھے 8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور رمضان پیکج سے متعلق باضابطہ اعلان کریں گے۔ رمضان پیکج سے 6 لاکھ 37 خاندان مستفید ہوں گے۔

 فی خاندان کو 10 ہزار روپے کے چیکس دیے جائیں گے، رقوم کی ادائیگی احساس پروگرام کے تحت کی جائے گی۔

مزیدخبریں