پشاور:خیبرپختونخوا میں رمضان پیکج سے متعلق پلان تیارکرلیاگیاہے۔ مجموعی طور پر ساڑھے 8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور رمضان پیکج سے متعلق باضابطہ اعلان کریں گے۔ رمضان پیکج سے 6 لاکھ 37 خاندان مستفید ہوں گے۔
فی خاندان کو 10 ہزار روپے کے چیکس دیے جائیں گے، رقوم کی ادائیگی احساس پروگرام کے تحت کی جائے گی۔