حسن اور حسین نواز کو بڑا ریلیف مل گیا

03:15 PM, 7 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نوازشریف کےصاحبزادوں کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا۔ حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتار ی معطل کردیے گئے ۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔ نیب نےحسن اورحسین نوازکیخلاف ایون فیلڈ،فلیگ  شپ اور العزیزیہ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔عدالت نے 14 مارچ تک کے لیے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔ 

حسن اور حسین نواز کے  وکیل قاضی مصباح الحسن اور رانا عرفان ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ حسین نواز اور حسن نواز نے نیب ریفرنسز ایون فیلڈ،فلیگ  شپ اور العزیزیہ میں درخواستیں دائر کی تھیں  ۔ سات سال قبل دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیاگیا تھا۔ 

مزیدخبریں