پاکستان کا غزہ میں ماہ رمضان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

01:58 PM, 7 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں ماہ رمضان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہہ ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ کے دوران  بیان میں غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، رمضان کے  دوران فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔آزادی کے ساتھ مسجدِ اقصیٰ میں فلسطینیوں کو نماز پڑھنے کی اجازت ہونی چاہیے۔


ترجمان نے مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سفارتی و سیاسی امداد جاری رکھے گا، مقبوضہ کشمیرمیں حریت قیادت پر مظالم بند کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایوں سے تعلقات کا تعین نئی کابینہ یا وزیرخارجہ کریں گے، بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ برابری، عزت و احترام کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بھارت تنازع یامسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دوست ملک سے ثالثی کا خیر مقدم کریں گے۔

مزیدخبریں