سندھ حکومت نے 75 لا افسران کی فوج بھرتی کی ہوئی ہے: چیف جسٹس

01:31 PM, 7 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں محکمہ جنگلات سندھ میں گریڈ 17 کے سات افسران کی تعیناتی سے متعلق اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کا جواب مسترد کرتے ہوئے دوبارہ جواب طلب کرلیا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے جواب بہت مایوس کن ہے، پندرہ سال کی عمرمیں نرمی کس قانون کے تحت رکھی گئی ہے  ۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے افسران کی تعیناتی کیس کی سماعت کی۔ چیف سیکرٹری سندھ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا چیف سیکرٹری سندھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے جوجواب جمع کرایا وہ بہت مایوس کن ہے۔ پندرہ سال کی عمرمیں نرمی کس قانون کے تحت رکھی گئی ہے،ججزاورسرکاری افسران کوپنشن مظلوم عوام کی جیبوں سے دی جاتی ہے۔

چیف جسٹس نے مزید کہاکہ سندھ حکومت نے 75 لاء افسران کی فوج بھرتی کررکھی ہے، عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو15روزمیں دوبارہ تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اگرکوئی فریق جواب جمع کروانا چاہیے تو کرسکتا ہے ۔

مزیدخبریں