جسٹس امیر بھٹی ریٹائرڈ، نامزد چیف  جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد خان کل  حلف اٹھائیں گے 

09:30 AM, 7 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی آج  اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو  رہے ہیں۔ان  کے اعزاز میں رسمی الوداعی تقریب منعقد ہوگی۔ 

رسمی الوداعی تقریب میں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان خصوصی شرکت کریں گے۔ الوداعی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججز شرکت کریں گے۔

رسمی الوداعی تقریب کے بعد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کو گلدستہ دے کر رخصت کیا جائے گا۔

نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے اپنے عہدے کا حلف کل اٹھائیں گے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن ان سے حلف لیں گے۔ 

مزیدخبریں