اڈیالہ جیل پر حملےکا منصوبہ ناکام بنانے پر وزیر اعلیٰ مریم نوازکی پولیس کی تعریف

اڈیالہ جیل پر حملےکا منصوبہ ناکام بنانے پر وزیر اعلیٰ مریم نوازکی پولیس کی تعریف

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اڈیالہ جیل پر افغان دہشت گردوں کے حملے کا منصوبہ ناکام بنانے پر راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ 

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر راولپنڈی پولیس کے ٹویٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "گڈ شاباش"۔

واضح رہے کہ راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ بڑی کارروائی کرکے  اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا یا۔ تین دہشت گرد بھاری اسلحہ اور بارود سمیت گرفتار  کیے۔

 سی پی او سید خالد ہمدانی کے مطابق  دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ تینوں دہشت گردوں کو تفتیش کےلئےمحفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ 
 

مصنف کے بارے میں