الیکشن کمیشن کا گورنر خیبرپختونخواہ کے الفاظ پر شدید برہمی کا اظہار

11:46 PM, 7 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گورنر خیبرپختونخواہ کے الفاظ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خط میں بہتر الفاظ کا استعمال کرنا چاہیے تھا، گورنر کا پرامن انتخابات سے کوئی تعلق نہیں اور امن و امان کی صورتحال پر گورنر سے مشاورت نہیں کر سکتے۔ 
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے کہاگیاہے کہ گورنر کے پی کو خط میں بہتر الفاظ کا استعمال کرنا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تیاری سے متعلق الفاظ کا استعمال نامناسب ہے، گورنر کے پی کو خط میں بہتر الفاظ کا انتخاب کرنا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن گورنر کے پی کے ماتحت نہیں ہے۔ 
الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گورنر کا کام آئین اور سپریم کورٹ کے حکم کے تحت انتخابات کی تاریخ دینا ہے،الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خودمختار آئینی ادارہ ہے، گورنر کا پرامن انتخابات سے کوئی تعلق نہیں اور امن و امان کی صورتحال پر گورنر سے مشاورت نہیں کر سکتے۔ 
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ آئین میں گورنر کا سوائے الیکشن کی تاریخ دینے کے اور کوئی کردار نہیں، آئین کے مطابق پر امن انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جس میں نگران حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کمیشن کی معاونت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں