راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی ہے۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پر بزنس مینوں کو بریفنگ دی۔
آرمی چیف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ جنرل عاصم منیر نے بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لیا۔
آرمی جیف جنرل عاصم منیر نے بتایا کہ عمران خان نے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا لیکن آرمی چیف نے کہا کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اور سیاسی قیادت اپنے مسائل خود حل کریں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بزنس کمیونٹی کو بتایا کہ مشکل معاشی حالات ضرور ہیں لیکن کچھ اچھی چیزیں بھی ہیں اور ہم سب مل کر ان مشکل حالات سے نکلیں گے۔