پی ڈی ایم اور اس کے سرپرستوں کو شکست دینے کیلئے انتخابی مہم کا آغاز کر رہا ہوں : عمران خان 

09:29 PM, 7 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جنہیں غیر جانبدار ہونا چاہیے تھا  وہ پی ڈی ایم کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ عمران خان پہلے کہتے رہے ہیں کہ "انہیں" نیوٹرل نہیں بلکہ ہمارے ساتھ ہونا چاہیے۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کی جماعت تحریک انصاف بیک وقت پی ڈی ایم جماعتوں، ان کے سرپرستوں اور ریاستی مشینری کا مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے سرپرستوں کو ’غیر جانبدار امپائرز ہونا چاہیے تھا۔‘

عمران خان کا کہنا تھا کہ کل سہ پہر ایک ریلی سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر رہا ہوں۔ کے پی اور پنجاب میں ہم انشاءاللہ عوام کو اس انتخاب میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ کے لیے متحرک کریں گے جو ہر لحاظ سے تاریخی ہوگا۔

مزیدخبریں