لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جنہیں غیر جانبدار ہونا چاہیے تھا وہ پی ڈی ایم کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ عمران خان پہلے کہتے رہے ہیں کہ "انہیں" نیوٹرل نہیں بلکہ ہمارے ساتھ ہونا چاہیے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کی جماعت تحریک انصاف بیک وقت پی ڈی ایم جماعتوں، ان کے سرپرستوں اور ریاستی مشینری کا مقابلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے سرپرستوں کو ’غیر جانبدار امپائرز ہونا چاہیے تھا۔‘
کل سہ پہر میں ایک ریلی سےاپنی انتخابی مہم کا آغاز کررہا ہوں۔KP اور پنجاب میں ہم انشاءاللہ عوام کو اس انتخاب میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ کیلئےمتحرک کرینگےجو ہرلحاظ سےتاریخی ہوگا۔PTI بیک وقتPDMجماعتوں،انکے سرپرستوں،جنہیں غیرجانبدار ایمپائرز ہوناچاہئےتھا اور ریاستی مشینری کامقابلہ کرےگی
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 7, 2023
عمران خان کا کہنا تھا کہ کل سہ پہر ایک ریلی سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر رہا ہوں۔ کے پی اور پنجاب میں ہم انشاءاللہ عوام کو اس انتخاب میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ کے لیے متحرک کریں گے جو ہر لحاظ سے تاریخی ہوگا۔