اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ معاشی استحکام میں مدد کے لئے متحدہ عرب امارات کے تعاون پر شکر گزار ہیں . وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ملکی حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
وفاقی وزیر نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی سے ملاقات کی۔اس موقع پردوطرفہ ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ دیرینہ دوست کی حیثیت میں پاکستان کا ہر مشکل میں ساتھ دیا معاشی استحکام میں مدد کے لئے متحدہ عرب امارات کے تعاون پر شکر گزار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ملکی حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں، وزارت قانون و انصاف پاکستان اور وزارت انصاف یو اے ای کی طرف سےدونوں ممالک کے فائدے اور عوام کی سہولت کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے خطے میں امن وامان کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی پائیداری نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے اہم ہے۔