ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں انسانی وسائل کی وزارت نے نجی کمپنیوں کو یاد دلایا ہے کہ وہ یکم جولائی سے پہلے مزید اماراتی شہریوں کو بھرتی کریں یا پھر جرمانے کے لیے تیار ہوجائیں۔
خلیج ٹائمز کے مطابق 2022 تک اماراتی اہداف کے مطابق 50 یا اس سے زیادہ ملازم رکھنے والی یواے ای کی کمپنیوں کو کم از کم 2 فیصد اماراتی کارکنوں کو رکھنا ضروری تھا۔
نجی کمپنیوں کو 2026 تک 10 فیصد تک پہنچنے کے لیے اس تعداد میں ہر سال 2 فیصد اضافہ کرنا ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اماراتی قوانین پر نظرثانی کی ہے اور اب کمپنیوں کوسال میں 2 فیصد کے بجائے 6 ماہ میں ایک فیصد کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔