حافظ سعید کی رہائش گاہ پر دھماکا کرنے والے 3 ملزموں کو 9،9 مرتبہ سزائے موت کا حکم 

05:12 PM, 7 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ کے قریب دھماکا کرنے والے ملزموں کو سزائے موت کا حکم  دے دیا گیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے۔ دھماکا کرنے والے 3ملزموں کو 9,9مرتبہ موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری دو ہزار اکیس میں جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کی رہائش گاہ کے باہر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے تھے ۔

مزیدخبریں