سیاسی ایجنڈے پر آپ سے نہیں مل سکتا: آرمی چیف نے عمران خان کی ملاقات کی درخواست مسترد کردی

03:48 PM, 7 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سینئر صحافی نجم ولی خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات کی درخواست مسترد کردی ہے۔ 

نجم ولی خان نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ عمران خان نے ملاقات کی درخواست کی تو آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جواب بھجوایا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے دفتر میں ملاقات کر لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ پیشکش مسترد کر دی۔ آرمی چیف نے کہا کہ وہ ریاستی امور سے ہٹ کے کسی سیاسی ایجنڈے پر الگ سے ملاقات نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں