لاہور : سینئر صحافی نجم ولی خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات کی درخواست مسترد کردی ہے۔
نجم ولی خان نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ عمران خان نے ملاقات کی درخواست کی تو آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جواب بھجوایا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے دفتر میں ملاقات کر لیتے ہیں۔
عمران خان نے ملاقات کی درخواست کی تو آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جواب بھجوایا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے دفتر میں ملاقات کر لیتے ہیں۔ عمران خان نے یہ پیشکش مسترد کر دی۔ آرمی چیف نے کہا کہ وہ ریاستی امور سے ہٹ کے کسی سیاسی ایجنڈے پر الگ سے ملاقات نہیں کریں گے۔ اس پر ماتم تو بنتا ہے۔
— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) March 7, 2023
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ پیشکش مسترد کر دی۔ آرمی چیف نے کہا کہ وہ ریاستی امور سے ہٹ کے کسی سیاسی ایجنڈے پر الگ سے ملاقات نہیں کریں گے۔