پاکستان دیوالیہ ہوا تو کوئی فرق نہیں پڑے گا، امریکا اور جاپان بھی دیوالیہ ہوگئے تھے: آصف زرداری 

03:39 PM, 7 Mar, 2023

وہاڑی : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے بے وقوف شخص کو وزیر اعظم بنا دیا گیا۔ اس کی سوچ ہی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو گریجوایٹس کو اس وقت تک وظیفہ دوں گا جب تک ملازمت نہ مل جائے۔ 

وہاڑی میں تقریب سے خطاب کرتے آصف علی زرداری نے کہا کہ تمام مسائل حل کریں گے پاکستان بڑی طاقت بن کر رہے گا۔ دیوالیہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا جاپان اور امریکا بھی دیوالیہ ہوگئے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے جنوبی پنجاب کے لیے کچھ نہ کچھ کرتی ہے۔ عمران خان نے پاگل ہےاس نے ملک کا بھی بیڑہ غرق کردیا ہے۔

مزیدخبریں