کوئٹہ گیس لیکج دھماکہ: 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کوئٹہ گیس لیکج دھماکہ: 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں گیس لیکج کے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئےجبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سکی کلاں میں ہونے والے گیس لیکج کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز بلوچستان کےہی ضلع بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سبی شاہراہ پر کمبڑی پل کے مقام پر دھماکہ ہوا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کو نشانہ بنایا گیا۔

لیویز کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی کرکے واپس آرہے تھے کہ رستے میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ٹرک الٹ گیا اور اہلکار اس کے نیچے دب گئے۔

پولیس  کا کہنا ہےکہ دھماکہ خودکش ہو سکتاہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔