بیٹا کیوں نہیں ہوا؟ میانوالی میں باپ نے 7 دن کی بیٹی کو گولیاں ماردیں 

10:22 PM, 7 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

میانوالی:زمین پھٹی نہ آسمان گرا۔ میانوالی میں باپ نے بیٹی کو گولیاں مار کرقتل کردیا۔ ملزم کو غصہ تھا کہ بیٹا کیوں پیدا نہیں ہوا؟ بیٹی کیوں پیدا ہوئی۔

نیو نیوز کے مطابق میانوالی کے تھانہ سٹی کےعلاقہ محلہ نورپورہ میں ملزم شاہ زیب  کے ہاں 7 دن قبل بیٹی پیدا ہوئی جبکہ ملزم کی خواہش تھی کہ بیٹا پیدا ہوا اس پر اس نے  7 دن کی معصوم بچی کوپسٹل سے گولیاں مار کرقتل کردیا۔

  ڈی پی او میانوالی اسمعیل الرحمن کھاڑک افسوسناک واقعہ کے ذمہ دار سفاک ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

مزیدخبریں