لاہور : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ علیم خان کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے حوالے سے تحفظات ہیں ان سے سفارشات لے لی ہیں۔ وزیراعظم کو بتاؤں گا ۔ 24 گھنٹے میں ہم سب ایک پیج پر ہوں گے۔
لاہور میں سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ علیم خان میرے بہت پرانے دوست ہیں۔ علیم خان کے تحفظات لے کر وزیراعظم کے پاس جاؤں گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ علیم خان کو پنجاب میں طرز حکومت پر تحفظات ہیں ۔تمام سفارشات عمران خان کے گوش گزار کروں گا۔ آخری فیصلہ وزیراعظم کا ہاتھ میں ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت پورے پاکستان میں مضبوط ہے۔