وزیر ہوابازی غلام سرور کو وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کا "یقین" 

وزیر ہوابازی غلام سرور کو وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کا
سورس: File

ٹیکسلا : وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا یقین ہے کہتے ہیں عمران خان کے بعد وزیراعظم کون بنے گا پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم سے پوچھیں۔ 

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ  سانحہ پشاور کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو لانگ مارچ کے پیچھے ہیں۔ اپوزیشن کٹھ پتلی ہے ڈور کسی اور کے ہاتھ میں ہے  ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدم اعتماد لانے والے ہی بتا سکتے ہیں کہ اگلا سیٹ اپ کیا ہوگا۔ اگلا پروگرام تو عدم اعتماد لانے والوں کو ہی دینا چاہیے ۔ اگلا وزیراعظم کون ہوگا یہ پیپلزپارٹی یا پی ڈی ایم والے ہی بتا سکتے ہے ۔ قوم کا خون چوسنے میں تمام اپوزیشن کی قدر مشترک ہے ۔

مصنف کے بارے میں