اسلام آباد: وزیراعظم آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور یورپی یونین کے صدر کا ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے۔رابطے میں یورپی یونین کے صدر نے وزیر اعظم سے روس یوکرائن تنازع پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے یورپی یونین کے صدر نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع سے متعلق گفتگو کی۔ گفتگو میں یورپی یونین کے صدر نے وزیراعظم عمران خان سے روس یوکرین تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز میلسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے یورپی یونین کے سفیروں پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ ہم روس کے خلاف بیان جا ری کریں۔