راولپنڈی :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پہلی دفعہ تحریک عدم اعتماد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی انہونی ہوگئی تو وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کی طرح گھر نہیں بیٹھے گا ،اس وقت غیر ملکی طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کہاتھا اپوزیشن نے 23مارچ کو مارچ نہیں کرنا ، اجلاس کیلئے درخواست دینے کے 15دن بعد اجلاس ہوتا ہے،اگر یہ 10مارچ کو درخواست دیں گے تو اجلاس 26 مارچ کو ہوگا۔
شیخ رشید نے کہا اللہ کا شکر ہے کہ اپوزیشن اب خود کہہ رہی ہے کہ امپائر نیو ٹرل ہیں ،اس تمام کے بعد اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی تو پھر یہ کسی امپائر پر انگلی نہیں اُٹھا سکیں گے ،عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن نے 172 آدمی لیکر آنے ہیں ،وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ بندے تو سارے اللہ کے ہیں فتح اور شکست اللہ کے ہاتھ میں ہے،عمران خان اس سارے بحران سے نکلے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ میرا دل کہہ رہا ہے تحریک عدم اعتماد تحریک اطمینان ثابت ہوگی ،یہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے ہوگی ۔