تحریک عدم اعتمادسے قبل ہی وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام 

تحریک عدم اعتمادسے قبل ہی وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام 

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنا شوق پورا کر لیں ہماری تیاری مکمل ہے ،جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس جس کی اب اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد نظر آئے ،اجلا س میں ملکی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ،مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے قانونی امور پر بریفنگ دی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو دو ٹوک پیغام میں کہا کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں ہماری تیاری مکمل ہے ، جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

عمران خان نے اعلان کیا کہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے، جن کےمقدموں کوخطرہ ہے وہ لوٹی دولت کے ذریعے انقلاب نہیں لا سکتے،اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کا بل قومی اسمبلی لانے کا فیصلہ بھی کیا۔