پنجاب کا دھڑن تختہ ،علیم خان ،جہانگیرترین ملاقات سے قبل ہی بڑی خبر ،نئے وزیر اعلیٰ کا نام بھی سامنے آگیا 

04:50 PM, 7 Mar, 2022

لاہور:علیم خان ،جہانگیر ترین گروپ سے قبل بڑی خبریں سامنے آنے لگیں ،تحریک انصاف میں موجود تمام گروپس کو اکھٹاکرکے ن لیگ کیساتھ مل کر پنجاب کا دھڑن تختہ کرنے جا رہے ہیں جس کے بعد علیم خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا جا ئے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی رہنما علیم خان   آج ترین ہم خیال گروپ سے ملنے  جہانگیر ترین کی رہائش گاہ  جائیں گے،ذرائع کے مطابق، ،علیم خان اور جہانگیر   ترین  مشترکہ سیاسی حکمت عملی  اپنانے پر تبادلہ خیال کریں گے،پارٹی میں تمام گروپس  کو اکٹھا کر کے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر بھی غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق  جہانگیر خان ویڈیولنگ سے شریک ہوں گے ،علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر پنجاب میں عدم اعتماد لائیں گے، عدم اعتماد لانے کے بعد علیم خان خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جائے گا ۔

دوسری جانب چار صوبائی وزرا ء علیم خان کے گھر پہنچ گئے ہیں ،تما م ارکان علیم خان کے ساتھ ترین گروپ سے ملاقات کے لئے جائیں گے،ان میں صوبائی وزرا   ء ڈاکٹر اختر ملک ، ہاشم ڈوگر ، صمصام بخاری ، محمد اخلاق  شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق  علیم خان اور ترین گروپ کی جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال پر مشترکہ مؤقف اپنانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق  علیم خان کی پچھلے تین دن میں چالیس سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات ہوچکی ہے ،علیم خان آج ترین ہم خیال گروپ سے ملنے ترین کی رہائش گاہ پہ بھی جائیں گے،پارٹی میں تمام گروپس بشمول ترین گروپ کو اکٹھا کر کے مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائیگا،جب تک سیاسی منظر نامہ واضح نہیں ہوتا تمام ارکان کے ناموں کو پوشیدہ رکھا جائیگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے چالیس ارکان میں دس صوبائی وزراء بھی شامل ہیں،دوسری جانب مسلم لیگ نواز کی سینئر قیادت کا علیم خان سے رابطہ ہو چکاہے ،اب دیکھنا یہ ہے علیم خان اور جہانگیر خان ترین گروپ آئندہ کیا حکمت عملی اپناتے ہیں ،کیا دونوں مل کر کوئی مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنائیں گے ؟

مزیدخبریں