(ن) لیگ کی سینئر قیادت کا علیم خان سے رابطہ

12:40 PM, 7 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان سے رابطہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی رہنماءعلیم خان بھی متحرک ہو گئے ہیں جنہوں نے صرف 3 دنوں میں 40 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں 10 صوبائی وزراءبھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی منظرنامہ واضح ہونے تک علیم خان سے ملاقات کرنے والے تمام ارکان کے نام پوشیدہ رکھے جائیں گے جبکہ علیم خان آج ترین گروپ سے ملنے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ بھی جائیں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے دونوں رہنماﺅں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران معاملات بھی طے پا چکے ہیں، علیم خان اور جہانگیر خان ترین آج سے مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنائیں گے۔
ذرائع کے مطابق علیم خان اور جہانگیر ترین تحریک انصاف کے تمام گروپس کو اکٹھا کر کے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے اور علیم خان آج جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر رکھے گئے عشائیہ میں شرکت کے دوران اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے۔ 

مزیدخبریں